لاہور، فاسٹ بالر حارف رئوف نے کہا ہے کہ اگر میں نے بیٹنگ کرنی ہے تو بلے بازوں نے کیا کرنا ہے۔
لاہور قلندرزکے فاسٹ بالرحارث رؤف نے میچ ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کا کراؤڈ ہمیشہ سے ہی بہت زبردست رہا ہے۔
پی ایس ایل 10،پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو7وکٹوں سے ہرا دیا
انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو کراؤڈ کی جانب سے سپورٹ کرنا کراؤڈ کا حق ہے، اسلام آباد اچھا کھیل رہی ہے، ان کے ساتھ جب میچ ہو گاتو دیکھیں گے۔
آصف علی کواوپننگ کرانا ٹیم مینجمنٹ کا پلان تھا، قذافی اسٹیڈیم میں کھیل کر بہت مزہ آیا، بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے اس کو آؤٹ کرنا ہربالر کی خواہش ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اسکورآج کم بنایا تھا جس کی وجہ سے میچ ہارے، میری اپیل کا طریقہ جذباتی ہوتا ہے، مجھے اس چیزکا علم ہے، اگرکسی کو اپیل کرنے میں مسئلہ ہے تو آئندہ اپیل نہیں کروں گا۔