اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ملک میں نظام آئین کے مطابق چل رہا ہے،جمہوری نظام عوام کے حقوق کا محافظ ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں وفاق اور صوبائی اسمبلیوں کا کردار واضح ہے ،آئین اور قانون کی سربلندی اولین ترجیح ہے،جمہوریت میں عوام اپنے حقوق کااستعمال کرتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے
پارلیمانی کمیٹیوں کی بڑی اہمیت ہے،پارلیمانی کمیٹیوں میں عوامی مسائل حل کئے جاتے ہیں،قائمہ کمیٹیوں میں حساس معاملات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
پارلیمانی کمیٹیوں کی کارروائی کا ریکارڈ موجود ہے،قانون سازی اسمبلیوں کااختیار ہے،آئین اور قانون کی سربلندی پر یقین رکھتے ہیں۔