منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

Muhammad Aurangzaib

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی اداروں اور امریکی کمپنیوں کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں ملکی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں نجی شعبے کے کردار پر زور دیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے نجی شعبے کے تعاون کی ضرورت ہے۔

پاکستانی سفیر نے امریکی سرمایہ کاروں کو آئی ٹی سیکٹر اور معدنیات میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین، مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کے لیے گیٹ وے کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

معروف امریکی کمپنی فلپ مورس نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافے کا رجحان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی بینک میں جنوبی ایشیا کے نائب صدر اور ڈوئچے بینک کے وفد سے بھی ملاقاتیں کی۔ ملاقات واشنگٹن میں عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس پر ہوئی۔ ملاقات کے دوران روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پاکستان کی مالیاتی منڈیوں میں واپسی پر بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں