وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے اس سلسلے میں جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکہ جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو تیار ہیں،پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔
متحدہ عرب امارات کا امریکا میں 1400 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ہم خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے، ترقی کے سفر میں سرمائے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے۔
پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے ہمارا نصب العین ہے۔حکومت پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔