واشنگٹن،وزیرخزانہ محمداورنگزیب کےدورہ امریکا میں اہم ملاقاتیں، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ایم ڈی آئی ایم ایف، صدرورلڈ بینک،نائب صدرآئی ایف سی سے ملے۔
وزیرخزانہ نے امریکی نائب وزیرخزانہ رابرٹ کیپروتھ، سیکریٹری کلائمیٹ ولنرایبل فورم محمد نشید ودیگرامریکی کاروباری شخصیات اور رہنماؤں کے ساتھ ظہرانے پر ملاقات کی۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کی مختلف یادداشتوں پر دستخط
وزیرخزانہ نے یہ ملاقاتیں عالمی بینک،آئی ایم ایف اسپرنگ اجلاس 2025 کے موقع پر کیں،ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں معیشت، اصلاحات اور مالی تعاون سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
محمد اورنگزیب نے پاکستان کی مالی حکمت عملی سے متعلق آگاہ کیا، صدرورلڈ بینک سے ملاقات میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پرشکریہ ادا کیا اورصدرعالمی بینک کو پاکستان کی میکرواکنامک بہتری پر بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ نے امریکی نائب وزیرخزانہ رابرٹ کیپروتھ کو معاشی صورتِ حال سے آگاہ کیا، ٹیکس، توانائی، نجکاری، پنشن اور قرضوں کے انتظام میں جاری اصلاحات کو اُجاگر کیا۔
امریکی کاروباری شخصیات کو وزیرخزانہ نے ٹیکس نظام سے متعلق، توانائی، نجکاری کے شعبوں میں جاری اصلاحات پربھی روشنی ڈالی، معدنیات کے شعبے میں امریکا کیساتھ تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔