کینالز کا منصوبہ ٹیکنیکل مسئلہ ہے، ٹیکنیکل گفتگو ہونی چاہیے، بلال اظہرکیانی

بلال اظہرکیانی

وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ کینالز کا منصوبہ ٹیکنیکل مسئلہ ہے اس پر ٹیکنیکل گفتگو ہونی چاہیے۔

ہم نیوزکے پروگرام ” فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ کینالز منصوبے ابھی رکا ہوا ہے، کینالزمنصوبے پراقدامات پی پی کی مشاورت کے بغیر نہیں ہوں گے۔

ضرورت پڑنے پر نئی ترمیم بھی لائی جا سکتی ہے، وزیر قانون

وزیرمملکت برائے ریلوے نے کہا کہ امید ہے چند دنوں میں قیادت ٹیکنیکل گفتگو کیلئے ٹیمیں تشکیل کر دے گی، رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن کے درمیان رابطہ ہونا خوش آئند ہے، قومی ایشوزکو ہم حل کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایکنک خود آئینی ادارہ ہے جس میں سارے صوبے شامل ہیں،ایکنک کی ایگزیکٹو کمیٹی میں سارے صوبوں کے پلاننگ منسٹرز موجود ہوتے ہیں، ہم تو بار بار کہہ رہے ہیں نہروں کے معاملے پر فیصلہ اتفاق رائے سے ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ حکومت نے کسی کواعتماد میں نہیں لیا، قومی ایشوز کو ہم حل کررہے ہیں اور کرتے رہیں گےایکنک خود آئینی ادارہ ہے جس میں سارے صوبے شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں