سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نہروں کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے،مظاہرے، جلسے، جلوس یا جو بھی جماعت احتجاج کرنا چاہتی ہے وہ حکومت کو مطلع کر ے، کھلے میدانوں یا ایسی جگہوں پر احتجاج کرے جہاں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج اور اختلاف رائے ہر جمہوریت کی روح ہوتا ہے،احتجاج ایسا نہ ہو کہ وہ عوام کے لیے باعث پریشانی ہو،سڑکیں بند ہونے کی وجہ سےمویشیوں کی خوراک کے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافے کا رجحان
عوام اس وقت مختلف چیلنجز کا شکار ہیں،ہر تنظیم اور گروپ سے گزارش ہے کہ سڑکیں بند نہ کریں،اس طرح احتجاج کیا جائے کہ عوام کے جان و مال محفوظ رہے۔
ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو لوگوں کی راہ میں رکاوٹ بنیں۔