بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے، وزیر اعظم

Shahbaz Sharif شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بچوں کو قطرے پلا کر 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔ اور والدین انسداد پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اور بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش و ژالہ باری

شہباز شریف نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔ جبکہ مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کوششوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کے لیے ڈبلیو ایچ او اور گیٹس فاؤنڈیشن سمیت دیگر شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں