پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات ذمہ داری سے کرنی چاہیے، رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے۔ اور آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات ذمہ داری سے کرنی چاہیے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے بات چیت سے مسائل کے حل کی ہدایت کی۔ اور اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔ پیپلز پارٹی وفاق کاحصہ ہے اور آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات ذمہ داری سے کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 1992 کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہوسکتی۔ اور کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جاسکتا۔ اس لیے پانی کے مسئلے پر سیاسست نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہیئیں۔ اور اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں اور اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔ آئین اور جمہوریت پر پختہ یقین اور عوامی حقوق کے تحفظ پر سمجھوتہ کیا، نہ کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں