وویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم پہلا انٹرنیشنل سیریز کھیلنے آسٹریلیا روانہ

وویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم

پاکستان وویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بارانٹرنیشنل کرکٹ سیریزکھیلنے کیلئےآسٹریلیاروانہ ہوگئی۔

ایونٹ میں قومی بلائنڈ ٹیم کی قیادت نمرہ رفیق کریں گی، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیرمین سید سلطان شاہ کے مطابق وویمن ٹیم کا یہ پہلا انٹرنیشنل دورہ ہے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کرکٹ ورلڈکپ 2025 کیلئے کوالیفائی کرلیا

وویمن کرکٹر ملک کا نام روشن کرنے کیلئے پرجوش ہیں، پاکستان آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گا۔

سیریزکا پہلا میچ برسبین میں 20 اپریل کو کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 21، تیسرا23، چوتھا 24، پانچواں میچ 25 اپریل کو ہوگا۔


متعلقہ خبریں