پاکستان کے آذان علی خان نے آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی


پاکستان کے آذان علی خان نے آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی،آذان علی خان نےفائنل میں آسٹریلیا کے کھلاڑی کو شکست دی۔

ٹورنامنٹ 13 سے 17 اپریل تک میلبرن اسپورٹس اینڈ ایکواٹک سینٹر میں منعقد ہوا،جس میں11ممالک سے 64 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

پنجاب حکومت کا ڈرگ کورٹس کو ایک نئے انداز سے تشکیل دینے کا فیصلہ

مقابلے انڈر 11، 13، 15، 17 اور 19 کے عمر گروپس میں ہوئے،10مختلف کیٹیگریز میں 6مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے ٹائٹل اپنے نام کیے۔

اپنی کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آذان علی خان نے کہا کہ پاکستانی بچے کسی سے کم نہیں،انہیں تھوڑی رہنمائی اور سپورٹ کی ضرورت ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں