کانگو میں کشتی کے خوفناک حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد ہلاک اور 200 لاپتہ ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق کانگو کے شمال مغربی علاقے میں کشتی میں سوار ایک خاتون کھانا پکا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد کشتی ڈوب گئی۔
لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ، 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد ہلاک
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک اور 200 لاپتہ ہو گئے جبکہ 100 افراد کو بچا لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے افراد کی لاشوں کو نکال لیا ہے جبکہ دو سو لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔