ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں۔
شہداء کے لواحقین بہاول پورایئرپورٹ سے میتیں لے کرآبائی علاقے خانقاہ شریف اوراحمد پورشرقیہ روانہ ہو گئے ہیں۔
ملک میں دس ہوائی اڈوں کے آپریشن کئی سالوں سے بند رہنے کا انکشاف
بہاول پورایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات، کمشنراوردیگر افسران موجود رہے،12 اپریل کو ایران کے سرحدی صوبے سیستان کےعلاقے مہرستان میں مسلح افراد نے ورکشاپ میں پاکستانی شہریوں کوقتل کردیا تھا۔
رات گئے خصوصی طیارے کے ذریعے ان 8 میتیوں کو ایران سے اسلام آباد اور پھر بہاولپورپہنچایا گیا، دہشت گردی کا شکار بننے والے افراد موٹر مکینک تھے اورایران کی ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے۔