نوشکی دالبندین شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 5 افراد جاں بحق

blast

بلوچستان کے نوشکی دالبندین شاہراہ این 40  پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو نوشکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

جنوبی وزیرستان ، مسجد میں دھماکا ، جے یو آئی رہنما سمیت متعدد افراد زخمی

زوردار دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ، پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں لیویز لائن کے مین گیٹ پر بھی دھماکہ ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp