ملک کے مختلف شہروں میں 19 سے 21 فروری تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی

بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، صادق آباد اور راجن پور میں بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ، زیارت، قلا ت، بارکھان، موسیٰ خیل اور ژوب میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ قلعہ عبداللہ، چمن، سبی، خضدار، پشین اور چا غی میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ریلوے اصلاحات، تبادلوں کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل

چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، کرم اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ بٹگرام، و زیر ستان اورگرد و نواح میں بارش و برفباری کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اوربرفباری کا امکان ظاہر کیا ہے، آزاد کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 21 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اورمانسہرہ میں بارش کی توقع ہے، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند اور خیبر میں بارش و برفباری کا امکان ہے، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم، وزیرستان اور پشاورمیں بارش و برفباری کاامکان ہے۔

امریکا میں برفانی طوفان اور سیلاب سے تباہی ، ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی

چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں بارش کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخواکی ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ حکام کو مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 21 فروری کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر بعض مقامات پر برفباری ہونے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بعض علاقوں میں کل بارش اور برف باری کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp