سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 43خارجی اوردہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں 9سے 13دسمبر تک خیبر پختونخوا اوربلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی گئیں،کارروائیوں میں ہلاکتیں فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشتگرد گروپوں کیلئے بڑا دھچکا ہیں۔
صدر زرداری کے مدارس ایکٹ پر اعتراضات حیران کن ہیں، جے یو آئی(ف)
12اور13دسمبر کی رات لکی مروت میں آپریشن کے دوران 6خارجی ہلاک ہوئے،سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا،9دسمبر سے اب تک خیبر پختونخوا میں18خوارج مارے گئے۔
13دسمبر کو بلوچستان میں موسیٰ خیل اور پنجگور میں آپریشنز کئے گئے جس میں 10دہشتگرد ہلاک ہوئے،9دسمبر سے اب تک بلوچستان میں 25دہشتگرد وں کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے خوارج کے مکمل خاتمے اور قیام امن تک کارروائیاں جاری رہیں گی،سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئےپرعزم ہیں۔
وفاقی حکومت کامزید 6 آئی پی پیز کیساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنےکا فیصلہ
وزیراعظم نے خارجی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،وزیراعظم نے 43خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے ،ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں۔
صدر مملکت نے بھی 43 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، صدر مملکت نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر فورسز کی بہادری کو سراہا۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف 30 شکایات خارج کردیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر وقت سرگرم عمل ہیں۔