پی ٹی آئی نے ملکی سیاست میں نفرت کے بیج بوئے، وفاقی وزیر اطلاعات

Ataullah Tarar

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملکی سیاست میں نفرت کے بیج بوئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ وہ خود تو فرار ہو گئے اور اب صحافیوں کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ صحافیوں کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملکی سیاست میں نفرت کے بیج بوئے ہیں اور اب تحریک انصاف خود بھی انتشار اور تقسیم کا شکار ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے جو بویا وہ آج کاٹ رہے ہیں۔ اور پہلے بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی گراؤنڈز پر مقابلہ نہیں کرسکتی۔ فائنل کال میں انہوں نے راہ فرار اختیار کی۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ جبکہ فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ہوئی مگر پی ٹی آئی نے شرکت نہیں کی۔ بانی پی ٹی آئی نے ملک میں نفرت کی سیاست شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمارتیں بنانے سے زیادہ سروس ڈیلیوری پر توجہ دے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزرا کا سول نافرمانی کی کال کی مخالفت کرنا اچھی بات ہے۔ اور خیبر پختونخوا میں ان کے ارکان نے کہا کہ سول نافرمانی کی کال درست نہیں۔ پی ٹی آئی پاکستان اور افواج کے خلاف بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ جس ملک کی فوج طاقتور ہے وہ ملک بھی طاقتور ہے۔ اور پی ٹی آئی کی پاکستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم افسوسناک ہے۔ خیبر پختونخوا میں میں کچھ پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کی بھی مخالفت کی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں