جب تک ملک میں سیاسی انتشار ہے حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان

شاہد خاقان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں سیاسی انتشارہے حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی لیڈر شپ کا امتحان ہے، معاشی صورتحال کا ملکی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔

سیاست یا ریاست نہیں صرف بانی پی ٹی آئی کی زندگی بچانا ایجنڈا ہے، فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں اس سے مہنگائی میں کمی آئے گی، عہدوں کو چھوڑ کر آج ملک کے مفاد کو سامنے رکھنا ہو گا۔

آج حکومت اوراپوزیشن ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں، جب تک مسئلے کو حل نہیں کریں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا،ؒ سیاسی انتشار کی وجہ سے ملکی سرمایہ باہر جا رہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا آج اپنا کارڈ دکھانے لگا ہوں ہم نے کہا نہ دکھائیں، علیمہ خان

انہوں نے مزید کہا کہ کیا عوام کا حق نہیں کہ ان کی بات کی جائے،اپوزیشن کو پارلیمان کے اندر رہ کر بات کرنی ہے، ملک میں اصلاحات کی ضرورت ہے، بات چیت کے علاوہ مسائل کے حل کا کوئی طریقہ نہیں۔


متعلقہ خبریں