ریڈ زون اور شاہراہ دستور جانے والے تمام راستے کھل گئے

ریڈ زون

اسلام آباد میں ریڈ زون اور شاہراہ دستور جانے والے تمام راستے کنٹینرز ہٹا کر کھول دیے گئے۔

ریڈ زون کے اطراف سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے اور راستے مکمل بحال ہیں، ڈی چوک پر ابھی مٹی کے ڈھیر موجود ہیں۔

آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کے بعد 5 روپے تک بجلی مزید سستی ہو گی، وزیر توانائی

سکیورٹی صورتحال اور تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر کنٹینرز لگا کر راستے بند کئے گئے تھے، ریڈ زون میں داخلے کے لیے نادرا چوک اور مارگلہ روڈ سے بھی کنٹینرز ہٹا دیے گئے۔

ایوب چوک کا راستہ کھول دیا گیا اور سرینا چوک انڈر پاس کی تعمیر کی وجہ سے بند ہے۔ کئی روز سے بند راستوں پر اب ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔


متعلقہ خبریں