پی ٹی آئی احتجاج ، وفاقی پولیس کے 33 کروڑ سے زائد اخراجات

اخراجات

پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے صرف اسلام آباد پولیس کے 33 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا 3 یوم کااحتجاج پولیس کو 33 کروڑ 28 لاکھ روپے میں پڑا۔

ڈی چوک جانے والے راستے کلیئر ہیں،اسلام آبادپولیس

اسلام آباد کو 24 مختلف مقامات سے سیل کرنے کے لیے 800 سے زائد کنٹینرز لگائے گئے۔اسلام آباد پولیس کے کنٹینرز کی مد میں 7 کروڑ 28 لاکھ خرچ ہوئے۔

کنٹینرز کو لگائے ہوئے ساتواں روز ہوگیا جب کہ تاحال ان کنٹینرز کے اخراجات پولیس کے ذمے بڑھتے جا رہے ہیں، گزشتہ 7 دنوں میں آج تک 7 کروڑ28 لاکھ روپے کے اخراجات بن چکے ہیں۔

گورنر راج کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، خواجہ آصف

احتجاج کے لیے پولیس نے 35 ہزار آنسوگیس کیشیلز کا بندوبست کیا تھا، اسلام آبادپولیس نے 3 یوم میں 15 کروڑ کے شیل استعمال کیے۔

اسی طرح ربڑ کی گولیوں اور 2500 بندوقوں کی مد میں 11 کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔ ان اخراجات میں راولپنڈی کے انتظامات شامل نہیں ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں