ضلع چکوال کے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینرز سے بند کر دیے گئے

چکوال

ضلع چکوال کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز کھڑے کر دیے گئے۔

مندرہ چکوال روڈ،جہلم روڈ کلرکہار اور نیلہ دلہہ روڈ بھی بند کر دیا گیا ہے، تمام مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

موٹروے کے تینوں انٹرچینجز بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہیں، شاہراہیں بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

دوسری جانب اسلام آباد میں ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس کے مطابق اسلام آباد روات ٹی کراس دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے۔جہلم پل بھی مکمل بند ہے۔

26نمبر چونگی پر دونوں اطراف ٹریفک کے لیے ایک لین کھلی ہے، اسلام آباد میں ٹریفک کے لیے اندرونی سڑکیں جزوی کھلی ہیں جو کہ انتہائی ضرورت کی صورت میں استعمال کی جاسکتی ہیں۔

شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کا کہا گیا ہے، اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی راہنمائی کے لیے سڑکوں پر ہمہ وقت دستیاب رہے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں