کینیڈا میں2ماہ کیلئے مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس ختم


کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں دو ماہ کے لیے منتخب اشیاء پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان اشیاء میں بچوں کے لباس، جوتے، ڈائپرز، کار سیٹ، کتابیں، اخبار، کرسمس کے درخت، اور تیار شدہ کھانے شامل ہیں۔

جولائی تا اکتوبر: موٹر سائیکلوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 22 فیصد اضافہ ریکارڈ

اعلان کینیڈا کے عوام کی مالی مشکلات میں کمی لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ٹروڈو نے ٹورنٹو میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا’’ہماری حکومت چیک آؤٹ پر قیمتیں مقرر نہیں کر سکتی، لیکن ہم لوگوں کی جیبوں میں زیادہ پیسے ڈال سکتے ہیں‘‘۔


متعلقہ خبریں