فخر زمان میچ واریئر ، فٹنس مسائل حل ہوتے ہی واپس لے آئیں گے ، عاقب جاوید

عاقب جاوید

وائٹ بال کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ  فخر زمان کے جیسے ہی فٹنس مسائل حل ہوتے ہیں، انہیں ٹیم میں واپس لایا جائیگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فخر زمان میچ واریئر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوچنگ میرے لیے نئی نہیں، 22 سال سے کوچنگ سے منسلک ہوں ، سلیکشن کمیٹی میں پہلے ذمہ داری ملی، سلیکشن سے متعلق مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

بھارت کی ہٹ دھرمی ، چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان

واضح رہے فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ ملا اور نہ ہی وائٹ بال ٹیم میں جگہ مل سکی تھی ، اس سے قبل فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے 2 میچز میں بابراعظم کو آرام دیے جانے پر پی سی بی کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھا۔


متعلقہ خبریں