عمران خان کی دہشتگردی کے ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی

Imran khan

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی دہشتگردی کے ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی۔ جس کے بعد ان کی رہائی کھٹائی میں پڑ گئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن میں درج دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

تھانہ نیو ٹاؤن میں عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پولیس سے مزاحمت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ہے۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں عمران خان سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کے وقت کو نامناسب قرار دے دیا

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق عمران خان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کی توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں