اسلام آباد: قومی اسمبلی کے تین حلقوں پر 76 امیدوار مدمقابل


اسلام آباد: عام انتخابات میں اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں پر 76 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق این اے 53 سے 36 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسی حلقے سے مدمقابل ہوں گے۔

حلقہ این اے 54 سے 28 امیدوار انتخابی اکھاڑے میں اتر چکے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، مسلم لیگ نون کے انجم عقیل اور پیپلزپارٹی کے عمران اشرف اسی حلقے سے انتخاب لڑ رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ نون کے ناراض رہنما عبد الحفیظ ٹیپو آزاد امیداوار کی حیثیت سے این اے 54 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 52 سے صرف 12 ا میدوار میدان میں اترے ہیں جن میں مسلم لیگ نون کے طارق فضل چوہدری، پاکستان پیپلزپارٹی کے افضل کھوکھر اور تحریک انصاف کے خرم نواز شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں