کراچی ،ساڑھے 44 کروڑ کی اسمگلڈ شدہ موٹر سائیکلز اور گاڑیاں برآمد


کسٹم انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے کراچی میں اسمگلڈ ہیوی بائکس اور گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی ہے۔

ڈپٹی کلکٹرمحمد رضا کے مطابق اسمگلڈ شدہ موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کی کل مالیت 44 کروڑ 51 لاکھ روپے ہے،اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کراچی کی طرف سے یہ کارروائی حساس ادارے کی معلومات پر کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری ناراض ہیں،مسلم لیگ ن سے اختلاف ہائی لیول پر چلے گئے ،گورنر پنجاب

کسٹم نے صدر کراچی اور ڈیفنس فیز 1میں قائم 2 گوداموں پر چھاپے مارے ،10 کروڑ 76لاکھ روپے مالیت کی37 اسمگل شدہ ہیوی موٹر سائیکلز برآمدہوئے۔

ملیرکینٹ سے 26 کروڑ 42 لاکھ روپے مالیت کی 21 اسمگلڈ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں