اسلام آباد میں مزید 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 میں توسیع


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 میں توسیع کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں عوامی اجتماع، جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی ہوگی، 5یا5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،چیئرمین پی سی بی

قابل اعتراض یا ممنوع تقاریر و نعرے بازی پر پابندی ہوگی،شہر میں لاوڈ اسپیکرز اور ایمپلی فائرز کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

2ماہ کیلئے آتش بازی پر بھی پابندی ہوگی، اسلام آباد کی حدود میں اسلحہ رکھنے یا نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے،پابندی کا اطلاق آرمڈ فورسز، پولیس اور پارلیمنٹری فورسز پر نہیں ہو گا۔

عاقب جاوید ون ڈے کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

ریڈ زون، تھرڈ ایونیو، مری روڈ ،ساؤتھ یونیورسٹی روڈ، فورتھ ایونیو، ڈی چوک سمیت شہر کے تمام مقامات پرپابندی کا اطلاق ہوگا۔


متعلقہ خبریں