آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہوئی، عملدرآمد میں چاروں صوبوں نے کردار ادا کیا، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے،آئی ایم ایف اور کئی ممالک سے معاشی حالات سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کیساتھ رابطے جاری ہیں،آئی ایم ایف کیساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے کو مکمل کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا جنوبی پنجاب میں ہزاروں نادار دیہی خواتین کیلئے 2 ارب کے پیکج کا اعلان

ملک میں مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہوکر7فیصد پر آگئی ہے،ملک میں شرح سود میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے،زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے،عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں چل رہی ہے،گزشتہ 14ماہ میں پاکستان کی معیشت بہتر ہوئی،ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں،وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

حکومتی اقدامات کے معیشت پر مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں،وزیراعظم جلد معاشی روڈ میپ عوام کے سامنے رکھیں گے،وہ اقدامات اٹھارہے ہیں جو ملکی مفاد میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ملک میں میکرواکنامک استحکام آیا ہے،آگے لے کرجائیں گے،زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی امپورٹ کے لیے کافی ہیں،یہ آئی ایم ایف کانہیں پاکستان کاپروگرام ہے۔

ہواؤں میں تبدیلی سے پنجاب کے علاقوں میں اسموگ میں کمی آئی،مریم اورنگزیب

اداروں کی اصلاحات کرنی ہیں،پروگرام پر عملدرآمد میں چاروں صوبوں نے کردار ادا کیا،آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہوئی،آئی ایم ایف وفد کیساتھ مل کر اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

ملکی ترقی کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مقرر کردہ اہداف حاصل کریں گے،مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

رئیل اسٹیٹ اور زراعت کو بھی ملکی معیشت میں حصہ ڈالنا ہے،ٹیکس ریونیوبڑھانے کیلئے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا،یہ درخواست نہیں۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان کی وہ غلطی جو امپائرز کی نظروں سےبچ گئی

وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ میں آج لاہور سے نکلا ہوں، وہاں بھی دھوپ تھی، اسلام آباد پہنچا ہوں ،ہر جگہ دھوپ تھی،میثاق معیشت کے ساتھ میثاق ماحولیات بھی کرنا پڑے گا۔

کچھ چیزیں ایسی ہیں جن پر ملک کو اکٹھا کرنا ہے،ہمیں اپنے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ایک چارٹر پر آنا پڑے گا،موسمیاتی تبدیلی اور سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔


متعلقہ خبریں