انتخابات 2018: لاہور کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری


لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور سے عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی کی 14نشتوں پر 166 امیدوار مد مقابل ہوں گے، 86 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں۔

لاہور کے حلقہ این اے 123 سے مسلم لیگ ن کے ملک محمد ریاض، پی ٹی آئی کے مہر واجد عظیم اور متحدہ مجلس عمل کے حافظ امجد علی سمیت 13 امیدوار مدمقابل ہیں جب کہ ن لیگ کے پرویز ملک اور غزالی سلیم بٹ سمیت گیارہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں۔

این اے 124 سے ن لیگ کے حمزہ شہباز تحریک انصاف کے نعمان قیصر، مجلس عمل کے محمد افضل خان اور پیپلز پارٹی کے بابو ظہیر سمیت سات امیدوراوں انتخابی معرکے میں حصہ لے رہے ہیں۔

حتمی فہرست کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 125 ن لیگ کی مریم نواز ،وحید عالم خان تحریک انصاف کی یاسمین راشد، مجلس عمل کے حافظ سلمان بٹ اور پیپلز پارٹی کے زبیر کاردار سمیت 14 امیدوار مدمقابل ہیں۔

این اے 126 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر، ن لیگ کے مہر اشتیاق۔ ایم ایم اے کے ڈاکٹر فرید پراچہ سمیت پانچ  امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ اس حلقہ سے رانا مشہود، میاں مرغوب سمیت نو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں۔

لاہور کے حلقہ این اے 127 پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ، ن لیگ کی مریم نواز سمیت 10 امیدوار مدمقابل ہوں گے جبکہ این اے 127 سے پرویز ملک، علی پرویز سمیت چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 128 سے ن لیگ روحیل اصغر اور تحریک انصاف کے اعجاز ڈیال سمیت چودہ امیدواروں میدان میں ہیں جبکہ اسی حلقے سے خرم روحیل اصغر اور عثمان حمزہ نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

این اے 129 سے مسلم ن لیگ کے سردار ایاز صادق، تحریک انصاف کے علیم خان سمیت گیارہ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی ہے اور کرن علیم خان ،خواجہ سلیمان رفیق، خواجہ سعد رفیق، ولید اقبال  سمیت چھ امیدواروں نے کاغذات واپس لیے ہیں۔

لاہور کے حلقہ این 130 سے ن لیگ کے خواجہ احسان، مجلس عمل کے لیاقت بلوچ، تحریک انصاف شفقت محمود سمیت گیارہ امیدوارمیدان میں ہیں۔عظمی کاردار، ہمایوں اختر، حر بخاری، حافظ میاں نعمان، عمرضیا بٹ سمیت گیارہ امیدواروں نے کاغذات واپس لیے۔

این اے 131 سے علیم خان، خواجہ سلیمان رفیق سمیت تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے، یہاں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، مسلم لیگ کے خواجہ سعد رفیق، ایم ایم اے کے وقار ندیم وڑائچ سمیت 15 مدمقابل ہوں گے۔

این اے 132 مسلم لیگ ن کے شہبازشریف پی ٹی آئی کے منشا سندھو ،پیپلزپارٹی کی ثمینہ خالد گھر کی سمیت 17 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا اورحمزہ شہباز، تجمل حسین سمیت پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے۔

این اے 133 سے مسلم لیگ ن کے پرویز ملک، پاکستان تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری سمیت 15 امیدوار انتخابی معرکے کے لیے نامزد ہوئےہیں۔

لاہور کے حلقہ این اے 134 سے مسلم لیگ ن کے رانا مبشر اقبال، پی ٹی آئی کے ظہیر عباس، مجلس عمل کی انیلہ محمود چوہدری سمیت گیارہ امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ خواجہ سیلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، جواد احمد سمیت نو امیدواروں نے کاغذات واپس لیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق این اے 135 سے ن لیگ سیف الملوک کھوکھر، تحریک انصاف کے ملک کرامت کھوکھر، متحدہ مجلس عمل کے امیرالعظیم سمیت آٹھ امیدوارمیدان میں اتریں گے۔ اس حلقہ سے فائزہ ملک، فیصل ایوب اور سردار عادل نے کاغذات واپس لیے ہیں۔

لاہور کے حلقہ این اے 136 سے مسلم لیگ ن محمد افضل کھوکھر، پی ٹی آئی کے ملک اسد کھوکھر سمیت 15 امیدوار انتخابی معرکے میں حصہ لے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں