ٹی20 بلائنڈ ورلڈ کپ کیلئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

Blind Cricket Team

لاہور: پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونے والے چوتھے ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سید سلطان شاہ کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ سلیکشن کمیٹی کے اراکین مسعود جان، محمد جمیل اور طاہر محمود بٹ نے کھلاڑیوں کے نام فائنل کر کے چیئرمین پی سی بی کو بھجوائے۔

میگا ایونٹ میں نثار علی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بدر منیر نائب کپتان ہوں گے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں بی ون کیٹیگری میں ظفر اقبال، محمد ادریس سلیم، محمد شاہزیب، فخرعباس، محمد آصف، محمد سلمان شامل ہیں۔ جبکہ بی ٹو کیٹیگری میں بابر علی، نعمت اللّٰہ، ہارون خان کے نام ہیں۔

بی تھری کیٹیگری میں محمد صفدر، کامران اختر، اکمل حیات ناصر، طلحہ اقبال اور مطیع اللّٰہ کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کرنے کا ہدف ہے، محمد رضوان

محمد ایاز، معین اسلم اور محمد راشد ریزرو کھلاڑی ہوں گے۔ ٹیم آفیشلز میں محمد جمیل ہیڈ کوچ، مسعود جان اسسٹنٹ کوچ، ملک ابرار حسین ٹیم منیجر، نوید حسین عباسی اسسٹنٹ مینیجر جبکہ طاہر محمود بٹ ٹرینر ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا افتتاحی میچ 23 نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور میں کھیلے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں