جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج

پاکستانیوں

جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی گئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کریں گے۔

پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں، روہت شرما

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین سے متصادم قرار دیا تھا،چیف کمشنر اسلام آباد نے اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

انٹراکورٹ اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کے فیصلے پر حکم امتناعی کی بھی استدعا کی گئی،چیف کمشنر اسلام آباد کی انٹراکورٹ اپیل میں شیر افضل مروت و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں