شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے مختلف مقامات پر بند

موٹر وے

شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے مختلف مقامات سے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے، موٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

موٹروے ایم 4 گوجرہ سے عبد الحکیم تک اور موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے شفقت عباس اعوان پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

دوسری جانب لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کی شدت برقرار رہے، صبح سویرے لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 860 رکارڈ کی گئی، لاہور اس وقت بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں