چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہواجس میں آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عائشہ اے ملک پنجاب سے آئینی بینچ میں شامل ہونگے۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر دھاوا بولنے کا مقدمہ درج
جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جمال مندوخیل بلوچستان سے آئینی بینچ میں شامل کئے گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہررضوی سندھ سے بینچ میں شامل ہونگے۔
خیبرپختونخوا سے جسٹس مسرت ہلالی کوآئینی بینچ میں شامل کیا گیا ہے،جوڈیشل کمیشن میں آئینی بینچ کا فیصلہ5-7سے کیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا اعلامیہ
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ، اعلامیہ کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس ہوا،چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اجلاس کی صدارت کی۔
اکتوبر کیلئے بہترین کرکٹر کی نامزدگیوں کا اعلان
ممبر کمیشن عمر ایوب نے کمیشن کے کورم پر اعتراض کیا،اکثریت نے فیصلہ دیا کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آئین کے مطابق جاری رکھا جا سکتا ہے،کمیشن نے آئینی بینچ کی تشکیل ووٹنگ کے ذریعے 5 کے مقابلے میں 7 سے کی۔
آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان ہوں گے ،جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر آئینی بینچ میں شامل ہونگے،جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی آئینی بینچ کا حصہ ہیں،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی آئینی بینچ میں شامل ہیں۔
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، 850سے زائد درخواست دہندگان کو پہلی قسط کی ادائیگی مکمل
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چاروں صوبوں کی نمائندگی کیلئے بینچ کے ججز کی 2 ماہ کیلئے منظوری دی گئی،چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن ارکان کو نامزدگیوں پر مبارکباد دی۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں کمیشن کے سیکریٹریٹ کے قیام پر بھی تبادلہ کیا گیا،کمیشن ارکان نے چیئرمین کمیشن کو سیکریٹریٹ کے قیام سے متعلق اختیارات دیئے۔