مہنگائی کی شرح میں 0.10فیصد اضافہ

bazar قیمتوں میں کمی

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر سالانہ مہنگائی 14 اعشاریہ 45 فیصد ریکارڈ  کی گئی ،ایک ہفتے میں 12 اشیامہنگی، 12 سستی اور27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

پٹرول 1.35روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 3.85روپے فی لٹر مہنگا کردیا گیا

مہنگی ہونے والی اشیا

گزشتہ ہفتے میں انڈے فی درجن 10 روپے 47 پیسے مہنگے ہوئے،ایک ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 17 روپے 56 پیسے،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 60 روپے 68 پیسے مہنگا ہوا،جلانے کی لکڑی،تازہ دودھ ،دہی،بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

سستی ہونے والی اشیا

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 16 روپے 43 پیسے سستے ہوئے،گزشتہ ہفتے چکن فی کلو 45 روپے 86 پیسے سستا ہوا،چینی، پیاز،گڑ،20کلو آٹے کا تھیلا بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 11کروڑ ڈالر کااضافہ

جن اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں

چاول،بریڈ،سگریٹس،کوکنگ آئل سمیت 27 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔


متعلقہ خبریں