نعیم قاسم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر

نعیم قاسم

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کے ایک ماہ بعد نعیم قاسم کو جماعت کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔

نعیم قاسم طویل عرصے تک حسن نصر اللہ کے نائب رہے ، حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد انہیں تنظیم کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا تھا ، اس سے قبل وہ حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کےمسلسل 3 مرتبہ رکن رہ چکے ہیں۔

حزب اللہ کا اسرائیلی انٹیلی جنس بیس پر حملہ ، 3اسرائیلی فوجی ہلاک

حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد ان کے خالہ زاد بھائی اورداماد  ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کیے جانے کا امکان تھا مگر صفی الدین بھی کچھ دن قبل اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے ۔

نعیم قاسم 1970 میں امام موسیٰ صدر کی ’امل تحریک‘ کا حصہ بنے تاہم انقلاب ایران کے بعد وہ 1979 میں امل تحریک سے علیحدہ ہو گئے ، 1982 میں اسرائیلی مظالم کیلاف حزب اللہ کا قیام عمل میں آیا تو وہ اس کا حصہ بن گئے۔


متعلقہ خبریں