حکومت نے ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنا شروع کردئیے

پنجاب حکومت

وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنا شروع کردئیے ہیں۔

اسٹیبلشنٹ ڈویژن نے 30 ستمبر2024 سے ڈیلی ویجز ملازمین کی خدمات سرپلس پول کے حوالے کردی ہیں اور اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج ، 4ایم پی ایز کو حراست میں لے لیا گیا

نوٹیفکیشن میں اسٹیبلشنٹ ڈویژن کی جانب سے کہا گہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے تحت رائٹ سائزنگ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اسٹیبلشنٹ ڈویژن کو 30 ستمبر 2024 کے بعد سے انکی خدمات درکار نہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ باقی وزارتیں اور ڈویژنز بھی اپنے اپنے ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ خود کرکے نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔

بابراعظم نے ون ڈے کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

یاد رہے 3 روز قبل ہی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں اور ڈیڑھ لاکھ خالی اسامیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں