اکتوبر کے مہینے سے لاہور میں سرکاری اسکولوں کی نئی ٹائمنگ کا اعلان کردیا گیا۔
حکام کے مطابق سردیوں کی آمد کے پیش نظر حکام نے سرکاری اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہے جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگیا ہے۔
بلوچستان حکومت کا غیر فعال اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ
لاہورشہر میں پرائمری اور سیکنڈری اسکو لوں کی تعداد تقریبا 1300 کے قریب ہے، گزشتہ ماہ سرکاری اسکو لوں میں پڑھائی کا آغاز صبح 8 بجے ہوتا تھا جبکہ چھٹی کا وقت دوپہر 1:30 بجے مقرر کیا گیا تھا۔
سرکاری اسکول کے حکام نے اس اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے نئی ٹائمنگ میں 15 منٹ کا اضافہ کردیا ہے۔یکم اکتوبر سے سرکاری اسکول پیر تا جمعرات 8 کے بجائے صبح 7:45 پر کھلیں گے جبکہ چھٹی کی ٹائمنگ وہی 1:30 ہوگی جبکہ جمعہ والے دن سرکاری اسکولوں کی چھٹی 12 بجے ہوگی۔