نمبرز پورے ہیں حکومت جب بھی چاہے ترمیم کر سکتی ہے ، شرجیل میمن

Sharjeel memon

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے سینیئرصوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ نمبرز پورے ہیں حکومت جب بھی چاہے ترمیم کر سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان نہایت قابل احترام ہیں،سیاست میں ہرسیاسی جماعت کا اپنا نظریہ ہوتا ہے،پارلیمان میں اس وقت اتحادی حکومت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہونہارطلبہ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان

پیپلز پارٹی چاہتی ہے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلا جائے اور اتفاق رائے سے سب آگے بڑھیں،اگر مولانا فضل الرحمان کی تجاویز ہیں تو اس کو بھی شامل کیا جائے۔

چارٹر آف ڈیموکریسی میں کہا گیا تھا آئینی عدالتیں ہوں گی،20،20سال سےلوگوں کے مقدمے عدالتوں میں پڑے ہیں،ملک میں عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے ،چاہتے ہیں عوام کو انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور ہوں۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کاعدالتی قتل کیاگیا،ثاقب نثار نےبانی پی ٹی آئی کیلئے پولنگ ایجنٹ کا کردارادا کیا،ثاقب نثار نے بانی پی ٹی آئی کا ایک ورکر کی طرح کام کیا،ثاقب نثار بانی پی ٹی آئی کو پروموٹ کرنے کیلئے مخالفین کو نااہل کرتے گئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان بچکانہ،ردعمل توہین سمجھتا ہوں،مولانا فضل الرحمان

بانی پی ٹی آئی کو صادق اورامین کالقب دیا گیا،افتخار چودھری اور ثاقب نثار نے عدلیہ کو یرغمال بنایا،چند لوگ قابض ہو کر اس ملک کا سیاسی نقشہ ہی تبدیل کردیتےہیں ،عمرعطابندیال نے عدم اعتماد کی تحریک کا وجود ہی ختم کردیا تھا۔

عمرعطابندیال نے کہا کوئی ووٹ نہیں دے سکتا، دے گا تو گنا نہیں جائےگا ،ہر سیاسی جماعت نے آئینی ترمیم پر تجاویز دی ہیں ،پیپلز پارٹی کہتی ہے سب متفقہ ہو کر چیزوں کو آگے لے کر جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم تو ضرور ہوگی، نمبرز بھی پورے ہیں ،اسرائیل اس وقت فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے ،اسرائیل بانی پی ٹی آئی کی سپورٹ میں آیا ہوا ہے ۔

علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا حکومت چلانے کے قابل نہیں،عطاتارڑ

لبنان پر حملے کیے جارہے ہیں، لیڈر شہید ہورہے ہیں،پاکستانی قوم کب آنکھیں کھولے گی ،پلا نٹڈ رہنما ملک کو خراب کرنا چاہتا ہے،امید ہے مولانا فضل الرحمان آئینی ترمیم کی حمایت کریں گے۔

پیپلز پارٹی ہمیشہ آئینی ترمیم چاہتی تھی ،بانی پی ٹی آئی کی چوائسز رہی ہیں،اب گنڈاپور ہیں پہلے بزدار تھے،گنڈاپور نے کہا تھا15دن میں بانی پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑا تو خودجاؤں گا۔علی امین گنڈاپور کو یاد دلاؤں 15دن ہوگئے ہیں۔

ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر یونیورسٹیز و کالجز میں داخلہ بند

علی امین گنڈاپور وکٹ کی دونوں طرف کھیل رہے ہیں،18اکتوبر کو پیپلز پارٹی حیدرآباد میں تاریخی جلسہ کرے گی ، بلاول بھٹو18اکتوبر کو جلسے سے خطاب کر یں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں