کارکنوں پر شیلنگ اور فائرنگ ، پختونخوا حکومت کا عدالت جانے کا فیصلہ

بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا حکومت نے راولپنڈی میں کارکنان پر شیلنگ اور فائرنگ کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت نے کل ماڈل ٹاؤن جیسے سانحے کا پروگرام بنایا ہوا تھا ، ایڈووکیٹ جنرل سے قانونی کارروائی سے متعلق کہا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر گرفتاری کے بعد رہا ، سلمان اکرم راجہ کو پولیس لے گئی

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان پر سیدھی سیدھی گولیاں چلائی گئیں، راولپنڈی شہر اور موٹروے مقبوضہ علاقے کا منظر پیش کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی حکمرانی میں پی ٹی آئی خواتین پر شیلنگ کی گئی، پی ٹی آئی کارکنان کو کامیاب احتجاج ریکارڈ کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اگلے ہفتے علی امین گنڈاپور پھر پنجاب آ کر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں