گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو صوبے کے امن سے کوئی سروکار نہیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہے، وزیراعلیٰ کو جلسے جلوسوں سے فرصت نہیں۔ کے پی حکومت کو 6 سو ارب سکیورٹی کے لیے ملے لیکن پولیس کے پاس وسائل نہیں۔
مولانا فضل الرحمان ہر دوسرے دن پی ٹی آئی کو مس کال کرکے بلا لیتے ہیں،فیصل کریم کنڈی
انہوں نے مزید کہا کہ کے پی حکومت ایک نعرے پر چل رہی ہے وہ کرپشن کرپشن کرپشن ہے، پشاور بی آر ٹی میں کرپشن سامنے آئی۔
گورنر نے کہا کہ اتحادی حکومتوں میں مسائل ہوتے ہیں، گلے شکوؤں کو دور کریں گے، بلاول بھٹو آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی آئینی عدالت کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔