مشرق وسطیٰ کشیدگی ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

خام تیل

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی  قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

لبنان پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل 0.94 فیصد مہنگا ہو گیا جس سے برینٹ آئل کی قیمت 72.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لٹر کمی کا امکان

آنے والے دنوں میں عالمی سطح پر تیل کی سپلائی لائن میں تعطل اور اسرائیلی حملے کے بعد علاقائی شپنگ لائنز متاثر ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لبنان پر مزید حملوں کی صورت میں آئل ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں