ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹول ٹیکس میں مزید 30 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے نافذ کیے گئے نئے ٹول ٹیکس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔
ملک بھر کی ہائی ویز اور موٹرویز پر سفر کرنے والے افراد کو اب پہلے سے زیادہ ٹول ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد اضافے کا اعلان کردیا، نئے ٹیکسوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہو گا۔
این ایچ اے کے مطابق اسلام آباد تا پشاور موٹر وے پر کار کا ٹول ٹیکس 350 سے بڑھا کر 460 روپے، ویگن کا ٹول ٹیکس 550 سے بڑھا کر 720 روپے، بس کا ٹول ٹیکس 1000 سے بڑھا کر 1300 روپے، ٹرک کا ٹول ٹیکس 1500 سے بڑھا کر 1950 روپے مقرر کردیا گیا۔
لاہورعبدالحکیم ایم 3، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد، ملتان ایم 4 پر بھی ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا، ملتان سکھر ایم 5، ڈی آئی خان ہکلہ ایم 14، مانسہرہ ایکسپریس وے پر بھی ٹول ٹیکس میں 30 فیصد اضافہ کردیا گیا۔
ایم ٹولاہور اسلام آباد موٹر وے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ
نیشنل ہائی ویز پر کار کا ٹول ٹیکس 40 سے بڑھا کر 50 روپے، ویگن کا ٹول ٹیکس 90، بس کا 170 روپے مقرر کردیا گیا جبکہ 2 اور 3 ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 210 روپے مقرر کردیا گیا۔
نیشنل ہائی ویز پر آرٹیکولیٹڈ ٹرک کا ٹول ٹیکس 460 روپے مقرر کر دیا گیا، کوہاٹ ٹنل این 55، اسلام آباد مری کوہالہ ہائی وے این 75، میانوالی مظفر گڑھ این 135 پر میانوالی ٹول پلازوں پر بھی ٹیکس بڑھا دیے گئے۔