والدہ گلے میں سونے کی چین پہناتیں میں بیچ دیتا تھا، گنڈاپور نے دلچسپ قصہ سنادیا

ali ameen gandapur

 وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی ذاتی زندگی کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ کیسے وہ ضرورت پڑنے پر والدہ کی پہنائی گئی سونے کی چین فروخت کر دیتے تھے۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی ذاتی زندگی کا دلچسپ قصہ بھی سنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری مرحوم والدہ میرے گلے میں سونے کی چین ضرور پہناتی تھیں، جب بھی مجھے پیسے چاہیے ہوتے تھے میں چین بیچ دیتا تھا، گھر آکر والدہ کے سامنے ڈرامہ کرتا تھا کہ لڑائی میں میری چین گرگئی۔

سندھ: ضلع خیر پور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ پہلے لوگ کوشش کرتے تھے کہ لڑائی ان لوگوں سے کریں جن کے گلے میں سونے کی چین ہوتاکہ اس کو چھین سکیں، یہ پاکستانی دماغ ہے کیونکہ ہم پاکستانی بہت تیز لوگ ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ایک دوبار میرے ساتھ بھی یہ ہو چکا تھا جس کے بعد میں نے اس تجربے کو دوبارہ والدہ کو بتاکر چین بیج دی تھی۔


متعلقہ خبریں