وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارٹی قیادت اور انتظامیہ کو غیر ضروری گفتگو نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی جانب سے یقین دہانی کے بعد راستوں کی رکاوٹوں کو دور کئے جانے کا امکان ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ علی امین نے جلسے میں پارلیمانی انداز اور شائستگی سے اپنا پیغام ورکرز تک پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسہ رکوانے کی درخواست مستردکر دی
وزیراعلی خیبر پختونخوا نے تقریر سے متعلق سینئر قیادت سے بھی مشاورت کی ہے ۔ علی امین گنڈاپور کے وعدے کے بعد وفاقی اور صوبائی ادارے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپورنے خیبرپختونخوا سے ورکرز ساتھ نہ لانے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ۔