معروف اداکارہ نوشین شاہ کا کہنا ہے کہ چند سال قبل ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کے بعد اسلام کی تعلیمات حاصل کرنا شروع کیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی،انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج سے 4 یا 5 برس قبل احساس ہوا کہ دنیا اور دنیا داری کے پیچھے بھاگتے بھاگتے ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی۔
اپنے کام سے رشتوں کی اہمیت کو سیکھا، عائزہ خان
نوشین شاہ نے کہا کہ جب ہم اللہ تعالی کو بھول کر صرف اس کے بندوں کو خوش کرنے میں لگ جاتے ہیں تو ہم نہ بندوں کو خوش کر سکتے ہیں اور نہ ہی ہم اللہ کی ذات کو خوش کر سکتے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ اس کے احکامات کی تعمیل کی جائے۔
اداکارہ نے کہا کہ جب کچھ سال پہلے اس بات کا احساس ہوا تو اسلام اور اس سے جڑی چیزیں پڑھنی شروع کیں اور اسلام کے بارے میں سیکھنا شروع کیا۔