اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم پر ہم اور مولانا فضل الرحمان متفق ہوں گے۔ تو حکومت کو بتائیں گے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم پر بات ہو رہی ہے اور بل آ رہے ہیں۔ اور جو بل لا رہے تھے ان سے کچھ چیزیں ہٹائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ جن باتوں پر ہم سب متفق تھے اس بل کے لیے آئے تھے۔ ملک و قوم اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے قانون سازی کرنا ہمارا حق ہے۔ ہمیں اس سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: فاروق ستار کی ن لیگ کو سیاست سکھانے کی آفر
خورشید شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا ہے۔ جب مولانا صاحب اور ہم متفق ہوں گے تو حکومت کو بتائیں گے۔ جبکہ ہم آتے رہے ہیں اور آتے رہیں گے۔ یہ ملاقاتیں ہوتی رہیں گی اور ہم جو بل لے کر آرہے تھے اس کا بتا دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم اس لیے آئے تھے کہ جن باتوں پر ہم سب متفق ہیں۔ ان پر بیٹھ جاتے ہیں۔ ساری جماعتوں سے بات کرکے بل پارلیمنٹ میں لے آئیں گے۔