آئینی ترمیم کا معاملہ، فضل الرحمان کے فیصلے تک قومی اسمبلی اجلاس کا وقت تبدیل

آئینی ترمیم

سربراہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف مولانا فضل الرحمان کے آئینی ترمیم سے متعلق فیصلے تک قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے جے یو آئی ف کی شوریٰ سے مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اہم اجلاس آج، حکومت کا آئینی ترمیم لانے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن آئینی ترامیم پر آج جے یو آئی کی مجلس شوریٰ سے مشاورت کریں گے۔ فضل الرحمٰن مشاورت کے بعد حکومت کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت صبح ساڑھے 11 بجے رکھا گیا تھا جس کے بعد اجلاس اب شام 4 بجے ہو گا۔ اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا جاچکا ہے۔


متعلقہ خبریں