9 مئی مقدمات، عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کر لیا

jinnah house جے آئی ٹی

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کر لیا۔

9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہوئی، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری، اعظم سواتی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے ریمارکس دیے کہ ہم تمام ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر اکٹھی سماعت کریں گے۔

پنجاب حکومت نے کورٹ فیس میں کمی کر دی

اگر ان کیسز میں جی آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے تو اس کا ہیڈ کیوں پیش نہیں ہوتا؟ فواد چودھری نے عدالت کو بتایا کہ مجھ پر 9 مئی کا کوئی الزام نہیں ہے، میرا 7 مئی کی مبینہ سازش والی میٹنگ سے کوئی تعلق نہیں۔

میں نے مئی میں ٹویٹ کیے تھے کہ اگر عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہوا تو ملک کے لیے بہتر نہیں۔ بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں