چیمپئنز کپ، رضوان کے مارخورز نے شاداب کے پینتھرز کو شکست دیدی

چیمپئنز کپ

چیمپئنز ون ڈے کپ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں رضوان کے مارخورز نے شاداب کے پینتھرز کو 160 رنز سے شکست دے دی۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیرِ اہتمام چیمپئنز کپ کا پہلا میچ کھیلا گیا۔ میچ میں پینتھرز نے مارخورز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

مارخورز نے شروع میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ مارخورز کی طرف سے کامران غلام 102 گیندوں پر 115 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان چین کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

مارخورز کے کپتان محمد رضوان نے 45 کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ افتخار احمد نے 57 رنز اور عبدالصمد نے 62 رنز بنا کر بہترین شراکت داری قائم کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو بڑا ہدف دیا۔ پینتھرز کے باؤلرز کی جانب سے محمد حسنین اور مبصر خان نے 2،2  وکٹیں حاصل کیں ۔

ہدف کے تعاقب میں پینتھرز کا آغاز مایوس کُن رہا، ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر ٹیم کے لیے کچھ خاص نہ کرپائے، صرف 52 رنز پر اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ پینتھرز کی پوری ٹیم 35ویں اوور میں 187 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پینتھرز کی جانب سے عماد بٹ 77 رنز بناکر نمایاں رہے۔ مبصر خان 33،  اسامہ میر 21 اور صائم ایوب 20 رنز بناسکے۔ مارخورز کی طرف سے نسیم شاہ اور عاکف جاوید نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہ نواز دھانی نے 2 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔


متعلقہ خبریں