ڈی جی خان: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشتگرد ہلاک

CTD

ڈی جی خان: پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوئٹہ روڈ پر کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔ اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دستی بم، 2 رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کا جیل میں رہنا ان کے فائدے میں ہے، فیصل واوڈا

سی ٹی ڈی ٹیموں نے کوئٹہ روڈ اور ملحقہ شاہراہوں پر ناکہ بندی کر لی جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں